Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن کا ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ

Now Reading:

مسلم لیگ ن کا ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ
مسلم لیگ (ن)

ملک بھر میں ہونے والی ن لیگ پارلیمانی بورڈ میٹنگ کا شیڈول جاری

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے الیکٹیبلز کے لئے بند اپنے دروازے کھول دیے، تاہم مسلم لیگ ن نے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ پنجاب بھر میں کروائے جانے والے سروے کے نتائج کی بنیاد پر کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سروے کے ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو پنجاب کی قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں میں سے 90 کے قریب نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ سروے میں مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد ووٹروں نے حصہ لیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ سروے میں ووٹروں نے نواز شریف کو ملکی مسائل کا واحد حل قرار دیا، سروے تھرڈ پارٹی کے ذریعے اسحاق ڈار کی نگرانی میں مکمل کروایا گیا۔

اس کے علاوہ سروے کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف اضلاع کے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل دیا گیا، چند دن پہلے مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے اجمل چانڈیا کی شمولیت الیکٹیبلز کے لئے دروازے کھولے جانے کے سلسلے کی پہلی کڑی تھی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز سردار منصب ڈوگر، نظام الدین سیالوی اور آصف بھا سمیت دیگر رہنماؤں کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا گیا جبکہ آنے والے دنوں میں مزید الیکٹبلز کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جائے گا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ قائد نواز شریف نے پنجاب کے ہر حلقے سے مضبوط ساکھ کے حامل سیاستدانوں کو شامل کرنے کا ٹاسک رانا ثناء اللہ کو سونپ دیا اور ہدایت دی کہ ہر اس شخصیت کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جائے جو سیٹ جیتنے یا زیادہ ووٹ لینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت کے حصول کو اولین ہدف قرار دے دیا جبکہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں میں سے کم از کم 120 نشستیں جیتنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا۔

سروے کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ پنجاب سے حاصل کردہ ووٹوں کی بنیاد پر سادہ اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے جبکہ سروے کے نتائج کے بعد نوازشریف نے دو تہائی اکثریت کے حصول کے لیے پارٹی رہنماؤں کو ملک کی دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت سیاسی اتحاد بنانے کی ہدایت دی۔

یاد رہے کہ قائد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کا ایک وفد کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دورے کے دوران نیا انتخابی اتحاد بنانے میں مصروف ہیں جبکہ نواز شریف خود بھی آئندہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں اور شہباز شریف بھی بلوچستان میں الیکٹیبلز کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لئے قائد نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے، نواز شریف اور شہباز شریف بلوچستان سے بھی زیادہ سے زیادہ قومی اسمبلی کے مضبوط امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کی کوشش کرینگے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔

Advertisement

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو کرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب عام انتخابات سے متعلق ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ایک اعلیٰ عہدہ دار کی طرف سے آئندہ عام انتخابات کی شفافیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ طرزِعمل مناسب نہیں ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے، الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔

بعدازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

 

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر