
نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے ہفتہ کوفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقات کی۔
انیق احمد نے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے صنعتی اداروں میں بھائی چارے کی فضا پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سلسلہ کو جاری رکھا جانا چاہیے۔
ڈاکٹر خرم طارق نے چیمبر کا دورہ کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر خرم طارق نے وفاقی وزیر کو فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کی شیلڈ پیش کی جبکہ انیق احمد نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد اور نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی بھی موجود تھے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر انیق احمد نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News