
گورنر پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری؛ فاتحہ خوانی
لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
تفصیلات کے مطابق نیوی کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے ملک کی ترقی و سلامتی، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی فکر اور فلسفے کو عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی، پھول کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
واضح رہے کہ شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
مفکرِ پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبال پر پرُوقار تبدیلی گارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان، امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
بعدازاں پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے علامہ محمد اقبال کے 146ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک مختصر دستاویزی ویڈیو کا اجراء کیا جس میں شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
دستاویزی فلم میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News