
افغانستان سے پاکستان کے لئے بڑی خبر آ گئی
افغانستان سے پاکستان کے لئے بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کا مال ضبط کرنا، ان کی تذلیل کرنا اور ان کے گھروں کو مسمار کرنا کونسے قانون میں ہے؟
انہوں نے کہا کہ یہ ایک عجیب سی ہدایت ہے جو پاکستان کی نگران حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کی ہے، آپ آئندہ کا خیال کیوں نہیں کر رہے؟ کسی کا مال ضبط کرنے والے آپ کون ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا امارت اسلامی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو وہ افہام و تفہیم اور بات چیت سے حل ہو سکتا ہے، آپ بیٹھیں اور بتائیں کہ کیا مشکل درپیش ہے اس پر بات کر لیں گے۔
وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے کہا کہ پاکستانی حکومت ہمارا غصہ غریب عوام پر مت نکالیں بلکہ ہم سے بات کریں، افغانیوں کی تذلیل نہ کریں، انہیں وطن واپسی کے لیے وقت دیا جائے تاکہ وہ عزت کے ساتھ اپنے ملک جا سکیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News