
نواز شریف سے کوئی رابطہ کیا نہ انہیں رابطہ کرنے کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ کیا نہ انہیں رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک کیس پہلے بنا تھا وہ بھی ختم ہو گیا یہ بھی ختم ہو جائے گا، چار سال میں ایک گواہ آیا ہے، اس نظام کے ساتھ آپ کا ملک نہیں چل پائے گا، سپریم کورٹ کے سابقہ جج جاوید اقبال کو پتا نہیں تھا کہ یہ کیس فضول تھا؟ جب بری ہو جائیں گے تو کہا جائے گا انصاف ہو گیا، اس ناانصافی کا حساب کون دے گا؟
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں الیکشن میں حصہ نہیں لونگا، نا نواز شریف صاحب نے رابطہ کیا اور نا اس کی ضرورت ہے، جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی تھی، آج بھی وہی حالات ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ الیکشن ہوں گے تو کیا آپ لوگوں کو یقین نہیں ہے؟ ملک میں قانون ہوتا ہے قانون کو پڑھ لیں، لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے، میں خود کہتا ہوں ون وے میں رہے اور لاپتہ بھی نہ ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News