Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج پر جانے والے شیر خوار بچوں کی تاریخ اور پیکجز مقرر

Now Reading:

حج پر جانے والے شیر خوار بچوں کی تاریخ اور پیکجز مقرر
حج

حج قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے افراد کو رقم واپس کردی گئی

سال 2024 میں حج پر جانے والے شیر خوار بچوں کی عمر اور حج پیکیج سے متعلق وزارت مذہبی امور نے شیر خوار بچوں کی تاریخ اور 2 پیکجز طے کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے 23 جولائی 2022 کے بعد پیدا ہونے والے بچوں کو شیر خوار قرار دے دیا گیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شیر خوار بچوں کے لئے لانگ پیکیج 3 لاکھ 55 ہزار اور شارٹ حج پیکیج 3 لاکھ 62 ہزار ہوگا۔

اسپانسر شپ اسکیم کی کیٹاگری سی کے تحت شعائر میں والدین کو شیر خوار بچوں کا تین سو ڈالر جمع کرانا ہوگا۔

یاد رہے کہ اس مرتبہ سال 2024 میں حج کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے، عازمین حج کو اب کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Advertisement

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ملک میں سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی، اس مرتبہ 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضۂ حج ادا کریں گے۔

بعدازاں نگران وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا تھا کہ 2024 میں حج کرنے والے پاکستانیوں کو رومنگ انٹرنیٹ پیکجز کے ساتھ مفت موبائل سم کارڈ تقسیم کیے جائیں گے، خواتین عازمین کو عبایہ بھی دیا جائے گا جس کی پشت پر پاکستانی جھنڈا بنا ہوا ہوگا، اس کے علاوہ سب کو 13 کلو کے سوٹ کیس دیئے جائیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ حج لاگت میں تقریباً 100,000 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس میں مزید 50,000 روپے کی کمی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر