پاکستان اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہمارا ہدف ہے، وزیراعظم
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہمارا ہدف ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2008 میں بلوچستان سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہمارا ہدف ہے، بلوچستان کے اہم اداروں کو سہولتیں فراہم کرنا ذمےداری ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے فنکاروں اور ہنرمندوں کیلئے بہت اقدامات کرینگے، حکومت میڈیا کی افادیت سے بخوبی آگاہ ہے، کئی جگہوں پر ناکامیاں ہوئیں لیکن ہماری نیت خراب نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی اصل پہچان اسکا سلیقہ ہے جبکہ اس کا اصل خزانہ اسکے لوگ اور تہذیب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
