Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، آرمی چیف کی اوورسیز پاکستانی تاجروں کو یقین دہانی

Now Reading:

عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، آرمی چیف کی اوورسیز پاکستانی تاجروں کو یقین دہانی

آرمی چیف کا امریکا میں پاکستانی تاجروں سے خطاب – فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانی تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

امریکا میں پاکستانی تاجروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ پاکستان میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

تقریب میں موجود پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بتایا کہ لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن رکیں گے نہیں اور ہرصورت مارچ میں سینٹ کے انتخابات سے پہلے ہوں گے۔

تقریب کے دوران آرمی چیف نے پاکستانی نژاد امریکیوں سے معیشت ، دہشتگردی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اورپاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔

بعد ازاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستانی نژاد تاجر تنویر احمد نے کہا کہ کاروباری شخصیات سے ملاقات میں آرمی چیف سے تحریک انصاف کی اُس وقت لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ایک درخواست کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اگر اس درخواست کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہو بھی گئے تو سینیٹ کے الیکشن سے آگے نہیں جائیں گے۔

Advertisement

آرمی چیف کا 8 فروری کو ملک میں الیکشن سے متعلق یہ بیان، سپریم کورٹ کے فیصلے سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا تھا اور یہ معاملہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں رکھی گئی تقریب کے دوران ایک تاجر کی جانب سے اٹھایا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں بیوروکریسی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا جس کے باعث ملک بھر میں الیکشن عملے کی تربیت کا عملہ رک گیا تھا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور اب ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرائے جانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز بھی ہو چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر