Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرسٹر گوہر خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب

Now Reading:

بیرسٹر گوہر خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن، چیئرمین اور دیگر عہدوں پر انتخاب کیلئے پولنگ

انٹرا پارٹی انتخاب میں بیرسٹر گوہر خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین جبکہ خیبرپختونخوا کے لیے علی امین گنڈا پور صدر منتخب یوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا انٹرا پارٹی انتخاب الیکشن کمیشن کے فیصلے سے آج ہوا جس میں بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین، عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جبکہ خیبرپختونخوا کے لیے علی امین گنڈا پور صدر منتخب یوئے ہیں۔

پارٹی چیئرمین اور دیگر عہدوں پر پولنگ کا عمل چمکنی رانڑو گڑھی میں ہو رہا ہے جو صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے رانڑو گڑھی نزد موٹر وے ٹول پلازہ پولنگ سینٹر قائم کیا گیا جہاں پریذائڈنگ آفیسر خبیرپختونخوا علی زمان بھی موجود رہے۔

بہت قلیل تعداد میں کارکنان اور عہدیداران سینٹر میں موجود تھے جنہوں نے ایپ کے ذریعے ووٹ ڈالے۔

Advertisement

سینٹر سے انٹرا پارٹی انتخابات کی مانیٹرنگ کی گئی اور یہاں سے ہی نتائج کا اعلان بھی کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے سینٹر پہنچ کر نتائج کا اعلان کیا۔

پریذائڈنگ آفیسر علی زمان؛

پریذائڈنگ آفیسر علی زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار نہیں، تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور، صوبائی جنرل سیکرٹری کیلئے علی اصغر اُمیدوار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اعلان کے بعد نام اعتراض کیلئے پیش کئے جائینگے، اعتراض نہ ہونے پر تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوجائینگے، منتخب ہونے کے بعد کامیابی کا اعلامیہ جاری کرینگے۔

چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی؛

Advertisement

چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے، بیرسٹر گوہرعلی خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب، عمر ایوب خان مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب جبکہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے لیے علی امین گنڈا پور صدر منتخب ہوئے ہیں۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ بلوچستان میں منیر احمد بلوچ، سندھ میں حلیم عادل شیخ، پنجاب میں یاسمین راشد صدر منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پارٹی چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر خان، صوبائی صدارت کے لیے علی امین گنڈا پور جبکہ ریجن کی صدارت کے لیے عاطف خان امیدوار تھے۔

انتخابات کے لئے سیکورٹی پلان؛

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا، دو سو سے زائد اہلکار پولنگ اسٹیشن پر تعینات کیے گئے، شاہ پور کی حدود آل کرکٹ گروانڈ سروس روڈ پر پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات منعقد ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق امن و امان کی صوتحال برقرار رکھنا شرکاء کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے، انٹرا پارٹی کی سیکیورٹی سکواڈ کے سربراہ ایس پی رورل ہیں، پشاور ٹول پلازے سے شاہین چوک تک 20 سے زیادہ پولیس اہلکار معمور ہیں، شاہین چوک سے آل کرکٹ گراونڈ سروس روڈ تک 30 سے زیادہ اہلکار زمہ داریاں انجام دیں گے۔

Advertisement

کرکٹ گراونڈ کے مین گیٹ پر خواتین اور ٹریفک اہلکاروں سمیت 30 افراد زمہ داریاں انجام دیں گے، کرکٹ گروانڈ کے اندر 40 سے زیادہ پولیس اہلکار زمہ داریاں انجام دیں گے، باہر کے گیٹ پر 45 سے زیادہ اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہوں گے، وی آئی پی کار پارکنگ 2 ٹریفک اہلکاروں سمیت 8 سے زیادہ اہلکار ڈیوٹی دیں گے، جنرل کار پارکنگ میں 13 سے زیادہ اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہوں گے۔

رؤف ٹاپس پر 20 سے زیادہ پولیس اہلکار زمہ داریاں انجام دیں گے، 30 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو ریزرو رکھا گیا ہے, بی ڈی یو کی ٹیم اور سراغ رساں کتوں کے زریعے علاقے کی سویپنگ کی جائے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر