
سی پیک منصوبوں کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، مرتضیٰ سولنگی
نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے مقامی لوگوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کامسٹیک میں آٹھویں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا فورم چین اور پاکستان کے خلاف جاری پروپیگنڈے کا دفاع کر رہا ہے، موجودہ دور میں میڈیا کا کردار زیادہ اہم ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے مقامی لوگوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، سی پیک کے ذریعے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے۔
انکا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستانی عوام کا مستقبل کے حوالے سے اعتماد بڑھا، سی پیک سے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوئی، سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں متعدد منصوبے مکمل کیے گئے۔
نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ سی پیک نے پاکستانی عوام میں امید، اعتماد اور یقین پیدا کیا، سی پیک سے پاکستان کا سماجی اقتصادی منظر نامہ تبدیل ہوا۔
مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ سی پیک صرف ایک بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ نہیں، اس منصوبے کے تحت 2013ءسے اب تک 236000 ملازمتیں پیدا کیں، سی پیک نے پاکستان کی معاشی نمو کو نمایاں طور پر بلند کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News