
صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے معیشت بحال ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے ورلڈ بینک کے خدشات پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی منشور میں پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی بحالی کا سفر پائیدار اور جامع پالیسیوں میں پوشیدہ ہے، سرمایہ کاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے معیشت بحال ہو رہی ہے، صنعتوں کے فروغ اور کاروبار دوست ماحول کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔
صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ مقامی صنعت کے فروغ کیلئے اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات جاری رہنے چائیں، بڑی سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں انڈسٹری پر عائد ٹیکسوں، توانائی قیمتوں میں کمی جیسے اقدامات تجویز کریں، سالانہ اربوں روپے کے خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری کا عمل مزید تیز کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئندہ 10 سالوں میں 50 بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی توقعات ہیں، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے ضروری ہے کہ انویسٹرز کا اعتماد بحال کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News