سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس، پی آئی اے پائلٹس کے لائسنسز کا معاملہ زیر غور
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے پائلٹس کے لائسنسز کا معاملہ زیر غور آیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن فرحت حسین نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔
ایوی ایشن ڈویژن حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پائلٹس لائسنسگ معاملے پر ان کیمرہ بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہر چیز تو سامنے آچکی ہے، ابھی کوئی چیز باقی ہے؟
پائلٹس کے لائسنسز کے معاملے پر کمیٹی اجلاس ان کیمرا کر دیا گیا۔
مشیر ہوابازی فرحت حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا پراسس اپریل میں شروع ہو گیا تھا، ستمبر کے آخر میں پی آئی اے کو مکمل طور پر نجکاری کمیشن کے حوالے کر دیا گیا تھا، بائیس ارب روپے پی آئی اے کا ہر مہینے کا ریونیو تھا، ادارہ پہلے بھی پی ایس او سے کریڈٹ پر فیول لے رہا تھا، ملائیشیا میں کھڑے پی آئی اے کے دونوں جہاز ہمیں واپس مل چکے ہیں، ایک جہاز واپس آچکا ہے دوسرا 3 ہفتوں میں واپس آجائے گا، نجکاری کا فیصلہ ہو چکا ہے، اب یہ معاملہ نجکاری کمیشن کے پاس ہے۔
وزارت سول ایوی ایشن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ روزویلٹ 2020 سے بند ہے، تین سو کمرے کھولنے کے اقدام کیے، نیویارک میونسپل نے ہمیں 202 ڈالڑ فی کمرہ آفر کی، ہمارا تین سال کا معاہدہ ہوا ہے، ہم نے تیار کر کے 1025 کمرے حوالے کر دیے تھے، پہلے سال 74 ملین ڈالر ریونیو کی صورت میں ملینگے، مئی میں ہمارا معاہدہ ہوا ہے، اب ہم ہوٹل کی تعمیر نو کی طرف جا رہے ہیں، نیویارک میونسپل ہمیں ہر ماہ ایڈوانس کرایہ دے رہے ہیں۔
سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ہم پی ایس او کو روزانہ کی بنیاد پر کیش پیمنٹ دیتے ہیں، کوئٹہ کی ڈیلی فلائیٹ پر ہمیں نقصان ہوتا ہے۔
سیکرٹری نجکاری کمیشن کا کہنا تھا کہ گیارہ اکتوبر کو کابینہ کے فنانشل ایڈوائزر ہائیر کرنے کی اجازت دی، فنانشل ایڈوائزر نے دسمبر کے آخر میں سفارشات دینی ہیں، ہمارا ہدف مارچ کے آخر تک کا ہے، پی آئی اے کا کمرشل بینکوں کا قرضہ 266 ارب روپے ہے، پی آئی اے کے مہینے کے آپریشنل خرچے 20 ارب روپے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
