وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات کے مسائل کے حل کیلئے حکومت خود چل کر ان کی دہلیز پر جائے گی، وہ معاشرے اور وہ قومیں کبھی بھی عذاب الٰہی سے نہیں بچ سکتی جو اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھا نہیں سکتی۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اعلانات سے نفرت ہے، عمل لوگوں کے کردار کی گواہی بنتا ہے، این ٹی ایس کے خاتمے کے حوالے جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، این ٹی ایس پوری طرح بحال ہے بلکہ اس میں جو خامیاں تھیں انکو دور کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کی جملہ ضروریات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا، عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے گا، ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے، تمام وسائل عوامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خرچ کریں گے، سیاسی کارکن ہوں صرف اعلانات کرکے اپنا اعتماد کھونا نہیں چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
