Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں منشیات کے باعث کتنے مریض ٹی بی کا شکار ہوئے؟

Now Reading:

پاکستان میں منشیات کے باعث کتنے مریض ٹی بی کا شکار ہوئے؟
منشیات

پاکستان میں منشیات کے باعث کتنے مریض ٹی بی کا شکار ہوئے؟

پاکستان میں منشیات کا خطرناک پھیلاؤ جاری ہے، تاہم حالیہ سالوں میں منشیات تک رسائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے وجہ سے منشیات کے عادی ہر سال بڑی تعداد میں مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستان میں منشیات کے باعث سال 2022 میں 3 لاکھ 41 ہزار 619 مریضوں کے ٹی بی کا شکار ہونے کا انکشاف ہے جبکہ منشیات کی وجہ سے ٹی بی کا شکار ہونے والے تقریباً ساڑھے تین لاکھ مریضوں میں سے 5886 علاج کے باوجود مر گئے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ منشیات کے باعث ٹی بی کا شکار ہونے والے مریضوں کی دو کیٹاگریز ہیں، ٹی بی کا شکار 339256 مریضوں میں سے 5511 مر چکے ہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق منشیات کی وجہ ٹی بی سے مرنے والوں کی پہلی قسم کا تناسب 2 فیصد رہا جبکہ 317923 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اس کے علاوہ منشیات کی وجہ سے ٹی بی کا شکار ہونے والی دوسری کیٹاگری خطرناک رہی، منشیات کے باعث ٹی بی کا شکار ہونے والے 2363 مریضوں میں سے 375 موت کے منہ میں چلے گئے۔

Advertisement

منشیات کی وجہ سے ٹی بی کا شکار ہونے والی اس خطرناک کیٹاگری میں مرنے والوں کا تناسب 16 فیصد رہا۔ جبکہ خطرناک کیٹاگری میں سے 1560مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے اس وقت 1700 مراکز کام کررہے ہیں، ٹی بی کا علاج مفت فراہم کیا جارہا ہے، تاہم نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام پر اس وقت کروڑوں روپے بجٹ صرف کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں فالس فلیگ کی پرانی چال، سفاک مودی سرکار کا نیا ڈرامہ پھر ناکام
صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا، وزیراعظم
شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر