Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کا کردار انتہائی اہم ہے، ڈاکٹر عمر سیف

Now Reading:

معاشی ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کا کردار انتہائی اہم ہے، ڈاکٹر عمر سیف
ڈاکٹر عمر سیف

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کا کردار انتہائی اہم ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے نسٹ کے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں مقامی تحقیق و ترقی ایجنسی (آئی آر اے ڈی اے) کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کے حصول میں ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے، ترقی کے لیے جدت طرازی کو آگے بڑھانے، پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے اور متنوع صنعتوں میں کارکردگی بڑھانے کی صلاحیت پیدا کرنا ہوگی۔

ڈاکٹر عمر سیف نے آئی آر اے ڈی اے کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان میں دفاعی شعبے، تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان تکنیکی ترقی کے لئے تعاون کو فروغ دینے میں اس کے کردار پر زور دیا۔

تقریب کے دوران ڈاکٹر سیف عمر نے آئی آر اے ڈی اے کے لیے اپنے وژن کا اظہار کرتے ہوئے نسٹ، یونیورسٹیوں، صنعت اور دفاعی شعبے کو شامل کرتے ہوئے ایک مشترکہ کوشش کا تصور پیش کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان شعبوں کے درمیان روابط موجود ہیں لیکن آئی آر اے ڈی اے کا مقصد ان روابط کو باضابطہ اور ادارہ جاتی بنانا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر سیف عمر نے مشترکہ منصوبوں اور مصنوعات کے امکانات پر زور دیا جنہیں ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے کمرشلائز کیا جا سکتا ہے۔

ایک تاریخی مثال پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے 1957 میں روس کی جانب سے سپوتنک کی لانچ اور اس کے بعد امریکہ کی جانب سے ڈی اے آر پی اے کے قیام کا حوالہ دیا۔

 انہوں نے دفاعی شعبے، تعلیمی اداروں اور صنعت کو جوڑنے کی کامیابی پر روشنی ڈالی جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ، جی پی ایس اور کرپٹوگرافی جیسی تبدیلی لانے والی ٹیکنالوجیز کی ایجاد اور کمرشلائزیشن ہوئی۔

وفاقی وزیر نےکہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ایک آزاد ادارے کے طور پر آئی آر اے ڈی اے کی مالی اعانت اور مدد کرے گی، اس اقدام سے تعلیم، دفاع اور صنعت کے سرکردہ افراد کو اکٹھا کیا جائے گا جس سے پاکستان کی تکنیکی ترقی اور معاشی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر