Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ماؤں بہنوں سے درخواست کروں گا کہ 8 فروری کو ہمیں ووٹ دیں‘

Now Reading:

’ماؤں بہنوں سے درخواست کروں گا کہ 8 فروری کو ہمیں ووٹ دیں‘
خالد مقبول صدیقی

کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں درخواست کروں گا کہ میری مائیں، بہنیں اور بھائی 8 فروری کو ہمیں ووٹ دیں۔

 تفصیلات کے مطابق کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے این اے 238 میں ایم کیو ایم پاکستان کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں کوئی جلسہ نہیں ایک الیکشن آفس کا افتتاح ہے، ایم کیو ایم کی مائیں بہنیں یہاں موجود ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ2018 کو اس شہر کا مینڈیٹ چرایا گیا تھا، چرائے گئے مینڈیٹ کو برآمد کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل کر ڈاکوؤں کو بے نقاب کریں گے، یہ شہر ایک دن سوتا رہ جائے تو پورے پاکستان میں سناٹا ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر کے شور سے پورے ملک کی سانسیں چلتی ہیں، یہ شہر چلتا ہے تو ملک چلتا ہے، یہ شہر چلتا ہے تو ملک پلتا ہے، اسلام آباد میں بیوروکریسی اس شہر کی خیرات سے چلتی ہے۔

کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ملک کو طاقت کے ذریعے نہیں محبت اور انصاف کے ذریعے جوڑا جا سکتا ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام حق پرستوں کو ان کا حق دلائیں گے، میں درخواست کروں گا ماؤں بہنوں سے ہمیں 8 فروری کو ووٹ دیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر