وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ ملک میں قانون موجود ہیں، لیکن مسئلہ عملدرآمد کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے آرٹ کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معذوری کا شکار ہونے والے افراد کو معاشرے میں نظر انداز کر دیا جاتا ہے، کشمیر کے معاملے پر ہماری ذاتی جدوجہد بھی جاری ہے اور رہے گی، ڈیڑھ سال میں 2 ہزار سے زائد بچوں کو چھریوں کے ذریعے اندھا کیا گیا، 100 دن کا پلان تیار کیا گیا ہے اور اس پلان کو وزیراعظم سے بھی شیئر کیا گیا، انسانی حقوق کے معاملے پر پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ معذور افراد کسی سے کم نہیں ہوتے بلکہ یہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں، معذور افراد عام لوگوں سے زیادہ باصلاحیت ہوتے ہیں، میں ان بچوں کو معذور نہیں خصوصی افراد کہنا پسند کروں گی، یونیورسٹی کالجوں میں خصوصی افراد کے لیے اسکالرشپ کی تجویز دی ہے، معاشرے میں خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق آگاہی مہم چلائی جانی چاہیے، ملک میں قانون موجود ہیں لیکن مسئلہ عملدرآمد کا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
