
اداکارہ میرا سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی، اداکارہ میرا کا ڈرائیور گھر سے ڈائمنڈ کا نیکلس اور قیمتی گھڑی لے اڑا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کے گھر چوری کی واردات ہوئی، ڈیفنس اے پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق میرا کے ڈرائیور قاسم نے گھر سے 80 لاکھ کے ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ چوری کی گئی گھڑی میں بھی ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری کی واردات کے وقت میں گھر پر موجود نہیں تھی
پولیس کے حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہےہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News