Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ نے آئندہ انتخابات کیلئے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا

Now Reading:

ن لیگ نے آئندہ انتخابات کیلئے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا

ن لیگ نے آئندہ انتخابات کیلئے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی تیاریاں جاری ہیں، پارٹی نے آئندہ انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات کے لیے نو نکاتی ایجنڈے پر انتخابی مہم چلائے گی، سرکاری اور انتظامی امور کے اخراجات میں کمی کی جائے گی، آمدنی اور محصولات میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ٹیکس کے نظام میں اصلاحات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ، توانائی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق نظام عدل و انصاف میں اصلاحات، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی اصلاح، نوجوان اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع اور پاکستان میں زراعت کے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب لانا بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 3 نومبر کو سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن، 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کا اعلان کرتا ہے۔

Advertisement

یہ پیش رفت سپریم کورٹ میں ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران سامنے آئی تھی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر