
ڈی سی اسلام آباد کی توہینِ عدالت کارروائی کے خلاف اپیل خارج
سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ انتخابات میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قاٸم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ معطل کر دیا۔
بلوچستان میں حلقہ بندیوں سے متعلق متعدد درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد حکم امتناع جاری کیا گیا۔
سپریم کورٹ کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ حکمنامہ سے تمام درخواست گزاروں کی اپیلوں پر اثر نہیں پڑے گا، عام انتخابات کے بعد حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں دوبارہ سنیں گے، انتخابات میں کسی صورت تاخیر قبول نہیں کرینگے۔
الیکشن کمیشن نے سماعت کے دوران واپس لیے گئے نوٹیفکیشنز سپریم کورٹ پیش کر دیے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ نقشے دیکھنے کا کام ہائی کورٹ کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا ہے، اکیلا آپکا حلقہ بندیوں کا مسئلہ نہیں ہر حلقہ میں یہ مسئلہ ہو گا، اگر ایک حلقہ میں کرینگے تو پھر سب کو کرنا پڑے گا، ہر پارٹی اپنی خواہش کے مطابق حلقہ بندیاں چاہتی ہے، ہم انتخابات میں تاخیر کا کوئی چانس نہیں لینا چاہتے۔
قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسا کرنے سے الیکشن معاملات مکمل ڈی ریل ہو سکتے ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ انتخابات نہ ہوتے تو درمیان میں مداخلت نا کرتے، عدالت ایک طریقہ کار مرتب کر رہی ہے جس سے کسی کی حق تلفی نہ ہو، ہم اب معاملات کو عام انتخابات کے بعد دوبارہ ٹیک اپ کرینگے، عدالت درخواست گزاروں کا حق محفوظ رکھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News