کراچی؛ شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی
کراچی کے علاقے ملیر میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں ایک شخص نے دو جانیں لے لیں، اپنے فلیٹ کی کھڑکی میں کھڑا لوگوں کو میڈیا بلانے کا کہتا رہا، لوگوں نے سمجھانے کی کوشش کی تو سنی ان سنی کردی۔
پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی کچھ ہی دیر میں فائرنگ کی آواز آئی تو پولیس سیڑھی لگا کر اندر پہنچی اور دروازہ توڑا اندر سے مرد اور خاتون مردہ حالت میں ملے، دو سالہ بچہ محفوظ تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خودکشی کرنیوالا شخص مشکور چند روز قبل ہی موجودہ فلیٹ میں منتقل ہوا تھا، پولیس موقع پر پہنچی تو گولی چلنے کی آواز آئی، عمارت کا درواز بند ہونے کے سبب پولیس سیڑھی لگا کر فلیٹ میں داخل ہوئی۔
مرنے والے کے چچا نے انکشاف کیا کہ مشکور نفسیاتی عارضے کا شکار تھا، فلیٹ میں دوسری بیوی کے ساتھ رہائش رکھے ہوئے تھا۔
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
