Advertisement
Advertisement
Advertisement

2024 کا الیکشن خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، فاروق ستار

Now Reading:

2024 کا الیکشن خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، فاروق ستار
فاروق ستار

2024 کا الیکشن خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، فاروق ستار

 سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2024 کا الیکشن خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی گلشن اقبال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلشن میں بہار آگئی ہے، گلشن اقبال کے لوگ اپنی مرضی سے آئے ہیں، ہم آج دل کی بات کرنے آئے ہیں، یہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے ری برانڈڈ اور نئی ایم کیو ایم وجود میں آئی ہے، اس کا نظریہ روز اول سے دوسری پارٹیوں سے آلگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا کوئی نظریاتی سیاسی عمل ہے جو پاکستان کے سیاسی جموعت کے کو توڑنے کا حوصلہ ہے، اللہ نے ہمیں جیسے پہلے عروج دیا تھا ہم ویسے ہی متحدہ ہوجائیں، سندھ کے شہروں میں ہر زبان بولنے والی عوام ایم کیو ایم کے بینر تلے کھڑے ہو جائیں،

 ان کا کہنا تھا کہ جو ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں ہم اس بات کا کھل کر اطراف کریں کے غلطیاں کس کی تھی، آخری پانی کراچی میں میری میئر شب میں آیا اور دوسری بار مصطفیٰ بھائی کی میئر شب میں آیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سارے ادارے اپنے انڈر لے لیے گئے لیکن پھر بھی کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے، گھروں میں ہماری ماؤں بہنوں کی زندگی عذاب کیے ہوئے ہیں، کراچی کے تاجر 4 ہزار ارب کا ٹیکس دیتی ہے اور بدلے میں 40 کروڑ ملتے ہیں، ان دیرینہ امراض کے علاج کا اب وقت ہے، ہم اپنے نوجوان کو در در کی ٹھوکریں کھاتے کب تک دیکھیں، ہمیں جاب سیکر نہیں جاب پروائڈر دینے ہیں، ہمیں ہر شعبہ میں نوجوانوں کو آگے لانا ہے۔

Advertisement

فاروق ستار نے کہا کہ کہاں ہے احتساب 2024 کا الیکشن خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، لگتا ہے الیکشن کمیشن میں ایک دو میمبر ایسے ہیں جنہوں نے سندھ کے وڈیروں اور جاگیرداروں کو ترجیح دی، یہ کراچی کی زمینوں کا پیسہ الیکشن میں لگنے والا ہے، ہمارا مقابلہ بڑی عمارتوں والوں سے ہے۔

سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ کراچی کا مطلب پاکستان ہے ہم پاکستانی نہیں تو کوئی پاکستانی نہیں، یہ ارطغرل کا پہلا سیزن ہے، گلشن میں بہار آگئی ہے گلشن کا کاروبار چل پڑا ہے، عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، کراچی کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر