Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے این پی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ

Now Reading:

اے این پی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ
الیکشن کمیشن

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم بیان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے التواء مانگا ہے، یکم مئی 2024 کو پانچ سال پورے ہوجائیں گے۔

اے این پی رہنما میاں افتخار حسین اور ان کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ آئین کہتا ہے کہ چار سال کیلئے عہدے ہونگے لیکن انتخابات کی صورت میں کابینہ کام کرتی رہے گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگلے انتخابات میں آپ اپنے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

Advertisement

وکیل اے این پی نے کہا کہ چھ مہینوں میں تو یہ کنفیوژن رہی کہ انتخابات ہورہے ہیں یا نہیں، اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جس طرح آپ بات کررہے ہیں اس کا مطلب الیکشن کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

وکیل نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات بہت بڑا پراسس ہوتا ہے، انتخابات آرہے ہیں اگر انٹرا پارٹی انتخابات میں پھنس گئے تو مسئلہ ہوگا، اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم آپ کو پانچ سال سے زائد کا وقت تو نہیں دے سکتے۔

اے این پی رہنما افتخار حسین نے کہا کہ درخواست ہے کہ ہمیں موقع دیں انٹرا پارٹی انتخابات کرلیں گے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ یہ نہ سمجھیں کہ ہم نے آپ کو مہلت دے دی۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے اے این پی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
برطانیہ کی پولیس نے شہزاد اکبر کا جھوٹ بے نقاب کردیا
مریم نواز کا محفوظ خواتین ویژن: لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کیلئے ہاسٹل بنانےکا آغاز
وفاقی کابینہ آج گندم اسکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لے گی
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہوگا، احسن اقبال
اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، وزیر داخلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر