Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز الٰہی بڑی مشکل میں پھنس گئے

Now Reading:

پرویز الٰہی بڑی مشکل میں پھنس گئے

پرویز الٰہی بڑی مشکل میں پھنس گئے

چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ٹھیکوں میں کک بیکس کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور انکے بیٹے مونس الہٰی کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

 پرویز الہٰی نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کک بیکس اور رشوت وصول کی۔

نیب ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ مونس الہٰی کے سیکرٹری سہیل اعوان اور دو سابق سرکاری ملازمین پرویز الہٰی اور دیگر کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

Advertisement

 پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے گجرات کے لیے غیر قانونی طور پر 116 ترقیاتی اسکیمیں منظور کرائیں۔

ریفرنس کے مطابق پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے من پسند ٹھیکے داروں کو کنٹریکٹ دلوا کر رشوت حاصل کی، پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان نے ملکر رشوت اور کک بیکس کی مد میں 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا مالیاتی فائدہ لیا۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نے سب سے زیادہ 74 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد رقم رشوت اور کک بیکس کی مد میں وصول کی، مونس الہٰی کا اکاؤنٹنٹ کک بیکس کی رقم مونس الہٰی اور انکی فیملی کے اکاؤنٹس میں جمع کراتا رہا۔

ریفرنس کے مطابق پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ کے دوران مونس الہٰی نے 10 لاکھ 61 ہزار یوروز اپنے غیر ملکی بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائے۔

 سابق وزیراعلیٰ کی وزارت اعلیٰ کے دوران انکے فیملی ممبران نے 304 ملین سے زائد رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع کرائی۔

نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے ہیں، احتساب عدالت ٹرائل کر کے ملزمان کو سزا دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر