
نیب بزنس کمیونٹی کی محافظ ہو گی، تنگ نہیں کرے گی، چیئرمین نیب
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ نیب بزنس کمیونٹی کی محافظ ہو گی اور تنگ نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف انہی پراجیکٹس میں انویسٹ کریں جن کے پاس این او سی موجود ہے، ہم اس حوالے سے ایک نئی پالیسی لے کر آرہے ہی، آج تک یہ خریدار اور بیچنے والے کے درمیان ڈیل ہوتی تھی، اب ٹرانزیکشنز بینک کے چینل سے ہوا کرے گی۔
چیئرمی نیب نے کہا کہ لوگوں کو لوٹ کر غائب ہونے والوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹیں گے، آئندہ ڈے ون سے ہی الاٹمنٹ اور پلاٹ کا نمبر دیا جائے گا، پلاٹ اتنے ہی دیے جا سکیں گے جتنے زمین پر موجود ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور حکومت پنجاب کا مشکور ہوں جنہوں نے آگاہی دی۔
دوسری جانب ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور کے افسران اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں اس قابل بنایا، گزشتہ سال نیب چیئرمین نے 4 ارب روپے کے چیک تقسیم کیے اج ایک بار پھر ہم لوگوں میں کروڑوں روپے کی مالکیت کے چیک تقسیم کیے جا رہے ہیں، کرپٹ عناصر سے برآمد کروائی گئی یہ رقم لوگوں کو دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب ساڑھے تین ارب روپے مالیت کے چیک آج تقسیم کر رہے، دسمبر سے 9 دسمبر تک ایک ہفتہ لوگوں کو آگاہی دی جائیگی، کرپشن معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے، ساڑھے تین ارب روپے کی ریکوری کی گئی ہے، پنجاب حکومت کو 10 پراپرٹی دی جا رہی ہے جن کی مالیت 43 کروڑ 60 لاکھ ہے، لوگوں سے گزارش ہے کہ ریئل اسٹیٹ میں انویسٹمنٹ کرنے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کر لیں، نیب لاہور ہر مہینہ کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہے جس میں لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News