Advertisement
Advertisement
Advertisement

سموگ کی صورتحال، پنجاب حکومت کا وقتی طور پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

Now Reading:

سموگ کی صورتحال، پنجاب حکومت کا وقتی طور پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
اسموگ

اسموگ کی صورتحال میں بہتری آنے پر پنجاب حکومت نے وقتی طور پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسموگ کی صورتحال کے تناظر میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے سموگ کے حوالے سے وقتی طور پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ مارکیٹیں، بازار، ریسٹورنٹس اور کاروباری ادارے کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلیں گے۔

عامر میر نے کہا کہ تعلیمی ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں جبکہ جبکہ سرکاری و نجی سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے شروع ہوں گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے اسموگ کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور صورتحال کے تناظر میں اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس ہوا جس میں اسموگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ماہرین ماحولیات اور صحت نے اسموگ میں کمی اور اسموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

محسن نقوی نے اعلان کیا کہ سرکاری تعلیمی ادارے ، مارکیٹیں، بازار اور کاروباری ادارے کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ ریسٹورنٹس اور دیگر بزنس ہاؤسز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، 18 دسمبر سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، بلال افضل، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر