Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑی ہلچل؛ انتہائی اہم رہنما نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

Now Reading:

بڑی ہلچل؛ انتہائی اہم رہنما نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

بڑی ہلچل؛ انتہائی اہم رہنما نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

پی ٹی آئی کے جوائنٹ سیکریٹری سید نعمان شاہ نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سید نعمان شاہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں اور سانحہ 9 مئی کے بعد میرا اب اس جماعت کے ساتھ چلنا مشکل ہو چکا ہے، اس لیے میں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن جیسی جعل سازیوں سے پی ٹی آئی کو زندہ نہیں کیا جاسکتا، اب یہ پولیٹیکل پارٹی وینٹی لیٹر پر آ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سابق چیئرمین عمران خان نے قوم اور نوجوانوں کو گمراہ کیا اور اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

سید نعمان شاہ نے کہا کہ جیلوں میں بند خواتین کارکنوں سے ملنے کیلئے کسی کمیٹی نے خدمات سرانجام نہیں دیں، جبکہ بیرسٹر گوہر کو پاکستان تحریک انصاف کا چیئرمین نامزد کرنے سے کارکنوں میں شدید مایوسی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور فرح گوگی کو پشت پناہی فراہم کر کے کرپشن کو فروغ دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین کے غلط فیصلوں کی وجہ سے کارکن اس وقت شدید مشکلات میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر