ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے تشویشناک خبر
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع کے تمام علاقوں میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا سلسلہ برق رفتاری سے جاری ہے۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 17 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، ان میں لرننگ، ریگولر، تجدید اور انٹرنیشنل سمیت تمام لائسنس شامل ہیں۔
نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے شہری گھر بیٹھے صرف 60 روپے میں آن لائن سسٹم کے ذریعے لرنگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
آن لائن کے علاوہ پنجاب پولیس کے تمام خدمت مراکز، پولیس اسٹیشنز، پٹرولنگ پولیس، ٹریفک اینڈ ٹریننگ سنٹرز میں لرنر لائسنس بنوانے کی سہولت موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
