Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائداعظم کی جدوجہد آج کے سیاستدانوں کیلئے مثال ہے،مرتضیٰ سولنگی

Now Reading:

قائداعظم کی جدوجہد آج کے سیاستدانوں کیلئے مثال ہے،مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد آج کے سیاستدانوں کے لئے مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد آج کے سیاستدانوں کے لئے مثال ہے، قائداعظم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے تھے، قائداعظم نے قوانین کے اندر رہتے ہوئے اپنی سیاسی جدوجہد کی، کسی قانون میں تبدیلی کا راستہ صرف پرامن سیاسی جدوجہد میں موجود ہے، ہمیں ملک کے اصل مسائل کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہئے، آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، جتنا جلد ہم اس طرف جائیں گے یہ سب کے لئے بہتر ہوگا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے، وزیراعظم آفس اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان انٹرنل کمیونیکیشن معمول کا حصہ ہے، اگر کسی کو عہدے سے ہٹانا ہو تو اس کے لئے قانونی پراسیس موجود ہے۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بااختیار ادارہ ہے، اگر کہیں بے ضابطگی ہوئی تو الیکشن کمیشن ایکشن لے سکتا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں پر اعتماد کرنا چاہئے، ہمیں ملک کے اصل مسائل کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہئے، ہمارا ملک ایک ہے، ملک کی بہتری کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، جتنا جلد ہم اس طرف جائیں گے یہ سب کے لئے بہتر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر