Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیر اعظم کا صحت کے شعبے کی موجودہ صورتحال پر زور

Now Reading:

نگران وزیر اعظم کا صحت کے شعبے کی موجودہ صورتحال پر زور
نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم کا صحت کے شعبے کی موجودہ صورتحال کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے صحت کے شعبے کی موجودہ صورتحال اور اس میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرا عظم کی زیر صدارت ملک میں طبی تعلیم اور مریضوں کی دیکھ بھال میں اصلاحات کے لیے تشکیل شدہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں صحت کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے بنائی گئی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیر اعظم نے اجلاس میں ہدایت دی کہ پاکستان میں طبی تعلیم کو ہم عصر تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔

اجلاس میں انوار الحق کاکڑ نے صحت کے شعبے کی موجودہ صورتحال اور اس میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افرادی قوت کی عالمی مارکیٹ میں صحت کے شعبے کے ماہرین کی مانگ پوری کرنے کے لیے ملک میں شعبہ صحت میں اصلاحات لائی جائیں۔

نگران وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نرسنگ ایک انتہائی اہم شعبہ ہے اور اس کی ترقی کیلئے مزید توجہ کی ضرورت ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ اجلاس میں وزارت صحت، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ملک کی میڈیکل یونیورسٹیز کے اشتراک سے شعبہ صحت کیلئے لیے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ شعبہ صحت میں اصلاحات کے لیے تین مراحل پر مشتمل حکمت عملی بنائی گئی ہے، اس حکمت عملی کا مقصد پاکستانی شعبہ صحت میں بین الاقوامی معیار کے مطابق قواعد و ضوابط کا نفاذ یقینی بنانا ہے۔

اجلاس میں شعبہ صحت میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطحوں پر اصلاحاتی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

بعدازاں نگران وزیراعظم نے معاون خصوصی ڈاکٹر عامر بلال کی قیادت میں شعبہ صحت میں اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس کے اقدامات کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر