ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے پٹرولنگ پوسٹ، خدمت مراکز کے ساتھ ساتھ پولیس اسٹیشنز، آن لائن اور ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ لرنر و ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور رینیول آف لائسنس کا حصول انتہائی آسان بناتے ہوئے نئے آن لائن سسٹم ڈاٹ نیٹ متعارف کروا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم کے ذریعے اب شہری گھر بیٹھے آن لائن لرنگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اوور لوڈ کی وجہ سے لائسنس اجراء سسٹم میں تعطل و خرابی کرنے کے خدشات کو دور کر دیا گیا ہے۔
عثمان انور کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لئے آن لائن لرنر آن ویب ایپ سروس کل سے شروع کی جا رہی ہے، پنجاب کے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرنر لائسنس بنانے کی سہولت کا آغاز بھی کل سے کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لبرٹی خدمت مرکز پر کل شام چھ بجے سے پچاس سال سے زائد العمر شہریوں کی میڈیکل ویریفیکیشن کی سہولت بھی میسر کر دی جائے گی۔
آئی پنجاب نے کہا کہ خدمت مرکز لبرٹی گلبرگ میں لرنر لائسنس بنوانے کے لئے آنے والے شہریوں کے لئے علیحدہ کلومیٹک سروس آج رات گیارہ بجے سے فراہم کر دی جائے گی
عثمان انور نے کہا کہ خدمت مرکز گارڈن ٹاؤن میں لرنر لائسنس بنوانے والوں کے لئے کیومیٹک سروس کا آغاز کل رات نو بجے سے ہوگا، لبرٹی اور گارڈن ٹاؤن کے خدمت مراکز پر شہریوں کو آج رات گیارہ بجے سے ویری فیکیشن کے لئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم کے تحت لرنر لائسنس کی تجدید کا آغاز آج رات آٹھ بجے سے ہوگا، نئے سسٹم کے تحت ریگولر لائسنس کے لئے اپائنٹمنٹ چودہ دسمبر جبکہ ریگولر اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے لئے سترہ دسمبر سے ملے گی۔
آئی پنجاب نے کہا کہ نئے سسٹم کے تحت انٹرنیشنل لائسنس کے لئے انیس دسمبر، نئے ریگولر لائسنس بنوانے کے لئے پچیس دسمبر سے اپوائنمنٹ ملے گی تاہم پولیس خدمت ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرنر کی سہولت گیارہ دسمبر کی شام سے فراہم کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
