سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ شاہد خاقان عباسی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی ن لیگ چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد شاہد خاقان نے ن لیگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں ہوگا، حلقے والوں سے مشاورت ہورہی ہے کب پریس کانفرنس کرنی ہے۔
ذرائع شاہد خاقان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن سے قبل اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتا ہوں، اگر ن لیگ نے کسی ورکر کو ٹکٹ دی تو حمایت کروں گا لیکن اس کے علاوہ سپورٹ نہیں ہوگی۔
ذرائع شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کسی اور جماعت میں نہیں جاؤں گا، الیکشن کے بعد اپنی نئی جماعت بنا سکتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
