
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں امن کے لیے سیاسی جماعتوں کو ملکر قانون سازی کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے پولیس کے سابق انسپکٹر جنرلز کی 7ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف 90 ہزار افراد نے جان کی قربانی دی، ملک میں امن کے لیے سیاسی جماعتوں کو ملکر قانون سازی کرنی چاہیے، کوئی بھی معاشرہ انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، آئین کے تحت کوئی شخص یا گروہ پُر تشدد کارروائیوں میں ملوث نہیں ہو سکتا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم محکمہ پولیس کے مقروض ہیں، ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، پولیس نے قیام امن کیلئے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، شعبہ نرسنگ اور پولیس کو ری برینڈ کرنے کی ضرورت ہے، ملازمت کی نوعیت جو بھی ہو فرض شناسی سے کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News