Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سے اب تک کتنے غیرقانونی افغان باشندے روانہ ہوئے؟

Now Reading:

پاکستان سے اب تک کتنے غیرقانونی افغان باشندے روانہ ہوئے؟
غیر قانونی افغان باشندے

پاکستان سے اب تک کتنے غیرقانونی افغان باشندے روانہ ہوئے؟

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 446,097 تک پہنچ چکی ہے۔

23 دسمبر 2023 کو واپس جانے والے 1159 افغان شہریوں میں 287 مرد، 260 خواتین اور 612 بچے شامل تھے۔

گزشتہ روز افغانستان روانگی کے لیے 54 گاڑیوں میں 86 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

حکومت پاکستان کی جانب سے تمام متعلقہ بارڈر کراسنگز پر واپس جانے والے افغان شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

پاکستان نے جس فراخدلی سے افغان باشندوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کے ساتھ روزگار کے سارے مواقع مہیا کئے اس امر کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر