Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی شرط

Now Reading:

آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی شرط
آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی شرط

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی ایک شرط رکھ دی ہے جس کو حکومت پاکستان پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ہدف 1065 ارب تک مقرر کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 869 ارب روپے سے بڑھا کر 918 ارب کیا جا سکتا ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی ہدف سے زیادہ وصول ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے بھی 918 ارب لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا سکتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کیلئے مزید لیوی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا جبکہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ 16 دسمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 13 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، تاہم عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پیٹرول کی فی بیرل قیمت 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہو کر 100.05 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15 دسمبر کو کرے گی جس کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر