چوہدری پرویزالہٰی کی اہلیہ کوالیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
عام انتخابات کو ملتوی کرنے سے متعلق تیسری دارخوست الیکشن کمیشن میں دائر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات میں التواء سے متعلق دارخوست کوہلو کی شہری شاکر خان کی جانب سے ایڈوکیٹ عزیزالدین کاکا خیل نے دائر کی۔
متن کے مطابق کوہلو میں امن وامان کی صورتحال ایف سی دیکھ رہی تھی جو کہ اب باڈرز پر چلی گئی، فروری 2023 کے بلدیاتی انتخابات میں بھی دہشتگری کے باعث انتخاب ملتوی کرنا پڑا، ایف سی بلڈنگ میں دہشت گرد داخل ہوئے اور حملے کی ویڈیوز بناتے رہے ہیں، لیویز دہشتگردوں کی آزادنہ حرکت کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، تحصیل کھان میں دہشت گردوں نے انتخابی عمل سے روکنے کے لئے پمفلٹ تقسیم کیے تھے۔
درخواست میں التجا کی گئی کہ فروری میں بیشتر اضلاع اور ڈویژنز شدید برفباری کی لپیٹ میں ہوں گے، ووٹرز کو یکساں مواقع فراہم کرنا چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے، سیکیورٹی اور موسمیاتی حالات کے مطابق عام انتخابات کسی بھی موزوں وقت تک کیلئے ملتوی کر دیے جائیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان میں عام انتخابات کے لیے آٹھ فروری 2024 کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
