
اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد ہے۔
نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کہا کہ نگران حکومت اپنے آئینی دور میں کوئی امیدوار یا جماعت نہیں جس کی حمایت کر رہی ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں سیاسی جماعتوں کے اندرونی مسائل پر تبصرہ نہیں کر سکتا، ہم نے تمام جماعتوں سے خوشگوار تعلقات رکھنے ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کا گزشتہ 23 دنوں سے اسلام آباد پریس کلب کے باہر خیمہ زن مظاہرین کے خلاف طاقت استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ میڈیا چینلز شروعات میں پیمرا کو فزیبلٹی دیتے ہیں، پیمرا ایکٹ میں صحافیوں کو ملازمت کے حوالے سے تحفظ حاصل ہے، صحافیوں کے روزگار کے تحفظ کے لئے قانونی اقدامات اٹھائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ بلوچ مظاہرین کے حوالے سے ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی، بلوچستان سے آئے ہوئے مظاہرین کے مطالبات دیرینہ ہیں، خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا گیا ہے، زیادہ تر مرد حضرات بھی رہا ہو گئے ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے، اس وقت گورنر بلوچستان سے آئے ہوئے ہیں، آج وزیر اعظم سے اس کمیٹی کی میٹنگ بھی ہے، بلوچستان سے آئے ہوئے خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News