Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، صدر مملکت

Now Reading:

قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 16 دسمبرسانحہ اے پی ایس پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور میں دہشت گردوں کی بربریت کا شکار ہونے والے معصوم بچوں کا غم کبھی بھلایا نہیں جا سکتا،اس المناک سانحے نے دنیا بھر کے حساس دلوں کو غم زدہ اور ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نو برس پہلے دشمن نے ہمارے مستقبل کی امیدوں پر وار کر کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی لیکن اس المناک سانحے نے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم و حوصلہ کو مزید تقویت دی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مجھ سمیت ساری قوم اپنے پھول سے بچوں کی اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، تمام اہلِ وطن ان قابل فخر شہید بچوں کے والدین کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی قوم وطن عزیز میں بدامنی پھیلانے والے دہشت گرد اور شرپسند عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیےاپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لئے ان کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے،تمام قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر