Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی حکومت میں سیاست کو شدید نقصان پہنچا،راناثناءاللہ

Now Reading:

پی ٹی آئی حکومت میں سیاست کو شدید نقصان پہنچا،راناثناءاللہ
رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے پہلے اجلاس کے بعد پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم منطقی انجام تک پہنچانے کا پروگرام ہے،18 ویں ترمیم ادھوری ہے،ن لیگ ترمیم کو مکمل کرے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ مرکز سے صوبوں تک چیزیں گئیں،صوبوں سے نیچے نہیں گئیں، مضبوط بلدیاتی نظام سے نیچے کی سطح تک تمام چیزیں لیکر جائیں گے، اگلے الیکشن میں ن لیگ کا بیانیہ کارکردگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی امید نہیں تھی، درخواست گزارامیدواروں میں نوجوان بھی شامل ہیں، پاکستان کودرپیش چیلنجز کا حل مضبوط،مستحکم منتخب حکومت ہے، ماضی میں ہم نے4سال میں11ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ انتخابات کے لیے سنجیدہ کوششیں شروع کرچکی ہے، بہترین امیدواروں کا انتخاب کرکےٹکٹ جاری کریں گے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ سی پیک کے ذریعے25ارب کی سرمایہ کاری لائی گئی، قوم کی امیدیں ن لیگ کے ساتھ وابستہ ہیں۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے خود ایک ایک امیدوار کا انٹرویو کیا ہے، ن لیگ کا پہلا پارلیمانی بورڈ کا اجلاس7گھنٹےجاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز کے بیانات کا سختی سے نوٹس لیا گیا، دانیال عزیز سے تقاضا کیا گیا کہ ایسے بیانات سے گریز کریں، پیپلزپارٹی پنجاب میں ن لیگ مخالف ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے، ن ی لیگ پر تنقید کرکے ووٹ لے سکتی ہے توپی پی کو مکمل آزادی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، امید ہےپی پی قیادت الیکشن پر بات کرتے ہوئے جمہوری روایات کو برقرار رکھے گی، ہمارے خلاف بات کرکے ووٹرز کو متاثر کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر