Advertisement
Advertisement
Advertisement

مفتاح اسماعیل کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان

Now Reading:

مفتاح اسماعیل کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان
مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا امکان ہے۔

پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، تاہم پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کی ٹیم مفتاح اسماعیل سے رابطے میں ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی ممکنہ شمولیت پر پی پی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے بھی سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت دے رکھی ہے۔

یاد رہے کہ مفتاح اسماعیل شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں، ان کو 2022 میں دوبارہ وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا۔

Advertisement

اسحاق ڈار کی لندن سے آمد سے قبل مفتاح اسماعیل مستعفی ہو گئے تھے جبکہ جون 2023 میں ن لیگ کے پارٹی عہدوں سے بھی مستعفی ہوگئے تھے۔

مفتاح اسماعیل کی پارٹی سے ناراضگی موجودہ دور حکومت میں اس وقت سامنے آئی جب حکومت نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹاکر اسحاق ڈار کو وزارت دینے کا فیصلہ کیا۔

مفتاح اسماعیل (ن) لیگ کی طرف سے دو بار وزیر خزانہ رہ چکے ہیں جس میں وہ پہلی مرتبہ شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے جبکہ دوسری بار پی ڈی ایم حکومت میں شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے۔

مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ انہوں نے آئی ایم ایف سے ڈیل کو لے کر بھی کئی بار سابق وزیر خزانہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بعدازاں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی کئی مرتبہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا ترکی بہ ترکی جواب دے چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر