Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی نے انتخابات کے التوا کی منظم کوششوں کو مسترد کردیا

Now Reading:

پی ٹی آئی نے انتخابات کے التوا کی منظم کوششوں کو مسترد کردیا
پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابات کے التوا کی منظم کوششوں کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات کی تاریخ کے تعیّن و اعلان کے بعد انتخابات کو غیرآئینی و غیر قانونی طور پر التواء میں ڈالنے کی منظم کوششوں کو پاکستان تحریک انصاف نے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان سے 8 فروری 2024 کی طےشدہ تاریخ پر انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کا مطالبہ دہرا دیا۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے آزادانہ و منصفانہ انتخابات کا انعقاد اہم ضرورت ہے، قومی انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکانے والے دستور، جمہوریت، عوام کے ووٹ کے حق اور ملکی مفاد کے بدترین دشمن ہیں، انتخابات میں التواء پاکستان کو دستور سے مکمل طور پر محروم کرنے اور ملک کو سیاسی عدمِ استحکام کی لپیٹ میں دینے کا شرمناک اور قابلِ تشویش منصوبہ ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود چاروں صوبائی اور مرکزی نگران حکومتیں بالکل غیرآئینی اور غیرقانونی ہیں جبکہ دستور میں غیرمنتخب اور آئینی مدت کے بعد نگران حکومتوں کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ پہلے پنجاب اور پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ، پھر 90 روز کی آئینی مدت میں الیکشنز کے بارے میں درخواست کے معاملے پر انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے دستور کی منشا کو وضاحت سے طے کرچکی ہے۔

Advertisement

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ دستور سے بدترین انحراف کا خمیازہ ملک اور قوم سنگین معاشی تباہی کی صورت میں بھگت رہے ہیں، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے عوام کے ووٹ کو فیصلہ کن حیثیت دینا اور آزادانہ و منصفانہ انتخاب کا انعقاد ناگزیر ضرورت ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخاب کے التوا کی درخواستوں پر وقت ضائع کرنے کی بجائے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر