
نگراں وزیراعظم اور سری لنکا کے صدر کی ملاقات، دیرینہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی ملاقات دوبئی میں کوپ 28 اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی وخوشگوار تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام درمیان بے پناہ خیرسگالی پر گرمجوشی سے تبادلہ خیال کیا۔
سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو مالیاتی مشکلات اور مہنگائی سے نمٹنے کیلئے سری لنکا کے اقدامات و تجربات سے آگاہ کیا۔
انوارالحق کاکڑ نے سری لنکا کے صدر کو معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کی جانب سے ہونے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔
نگراں وزیر اعظم کاکڑ اور سری لنکا کے صدر وکرما سنگھے نے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کو فروغ دینے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سمیت مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News