Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر نے محصولات جمع کرنے میں تاریخ رقم کردی

Now Reading:

ایف بی آر نے محصولات جمع کرنے میں تاریخ رقم کردی

ایف بی آر نے محصولات جمع کرنے میں تاریخ رقم کردی

ایف بی آر نے محصولات جمع کرنے میں تاریخ رقم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ایک ماہ میں ایک ٹریلین روپے سے زیادہ کے محصولات جمع کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

 ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دسمبر 2023 کے دوران 1021 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے، دسمبر میں جاری کئے گئے 38 ارب روپے کے ریفنڈز ایڈجسٹ کرنے کے بعد خالص محصولات کی وصولی 984 ارب روپے رہی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے ہدف 4425 ارب روپے کے مقابلہ میں 4468  ارب روپے جمع کئے گئے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک کھرب روپے سے زیادہ ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں جاری کئے گئے 177  ارب روپے کے ریفنڈز کے مقابلہ میں اس سال 230  ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے، درآمدات میں کمی کے دباؤ کے اثرات کو  جذب کرنے  کے لئے ڈومیسٹک ریونیو بڑھایا گیا۔

Advertisement

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق براہ راست اور باالواسطہ ٹیکسوں کے تناسب میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، مالی سال کی پہلی ششماہی میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ بڑھ کر 49 فیصد ہو چکا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صرف دسمبر کے مہینے میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ 59  فیصد ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر نے گذشتہ دو سال میں ودہولڈنگ ٹیکس کا حصہ 70 فیصد سے کم کرکے 55-58  فیصد کر دیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے ممبر کسٹمز (آپریشنز) اور ممبر آئی آر  (آپریشنز) اور ان کی ٹیموں کوبہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے مسلسل تعاون اور درست ڈیکلریشنز کے بغیر یہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر