Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور میں نجی اسکول کے قریب دھماکا؛ 7 افراد زخمی

Now Reading:

پشاور میں نجی اسکول کے قریب دھماکا؛ 7 افراد زخمی
دھماکا

پشاور میں نجی اسکول کے قریب دھماکا؛ 7 افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ خبیر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں بابو گڑھی اسٹاپ کے قریب زور دار دھماکے کی آواز آئی جس کے بعد 3 ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تھانہ مچنی گیٹ کی حدود ورسک روڈ نزد بابو گڑھی چوک مین روڈ پر واقع پیش آیا ہے، واقعے میں بچوں سمیت 7 افراد زخمی جبکہ قریبی بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمی بچوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

اس حوالے سے ایس پی ورسک محمد ارشد خان نے بتایا کہ بلاسٹ کی نوعیت سے متعلق بی ڈی یو کی رپورٹ پر مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

Advertisement

ارشد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے واقعہ 9 بج 10 منٹ پر پیش آیا ہے، دھماکہ بارودی مواد بلاسٹ ہونے سے ہوا ہے جس میں تقریباً 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بارودی مواد سیمنٹ بلاک میں چھپایا گیا تھا، دھماکے میں کون ٹارگٹ تھا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ایس پی ورسک نے مزید کہا کہ ارد گرد کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، بھتہ نادینے پر دھماکا کیا، اس عنصر کو بھی دیکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او سید اشفاق انور نے مچنی گیٹ کی حدود ورسک روڈ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ ملک دشمن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر