
استحکام پاکستان پارٹی کا 24 دسمبر کو کراچی میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان
استحکام پاکستان پارٹی سندھ نے 24 دسمبر کو کراچی میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی سندھ محمود مولوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چوبیس دسمبر کو ہونے والے جلسے سے پیٹرن چیف جہانگیر ترین صدر علیم خان اور دیگر قائدین خطاب کریں گے، آئی پی پی میں اتوار کے روز خواتین کی بڑی تعداد شمولیت کا اعلان کرے گی۔
محمود مولوی نے کہا کہ آئی پی پی میں لوگوں کی شمولیت تیز ہو چکی ہے، سندھ کی سیاست کے بڑے نام بھی جلد ساتھ جڑنے والے ہیں، جلد تنظیم سازی مکمل کر کے سندھ کے دیگر اضلاع میں جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News