
یو اے ای نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرض مؤخر کر دیا
پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور متحدہ عرب امارات میں فیڈرل نیشنل کونسل کے اسپیکر صقر غوباش کی قیادت میں پاکستانی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی۔
ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے مشترکہ ثقافتی اور مذہبی اقدار پر قائم گہرے تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانی عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے متعدد پاکستانی شہروں کے رہائشیوں پر یو اے ای کے ویزے کی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ اور صقر غوباش نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
اسپیکر صقر غوباش نے متحدہ عرب امارات میں محنتی پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے اس معاملے کو حل کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News