
کراچی: انڈونیشیا میں پھنسے پی آئی اے کے دو طیاروں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے لیزنگ کمپنی کو 13 ملین ڈالر ادا کر دیے۔
پی آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ لیزنگ کمپنی کو 13 ملین ڈالر ادا کر دیے گئے ہیں، ایک طیارہ اگلے چند روز میں پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ دوسرا طیارہ بھی پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے مذکورہ لیزنگ کمپنی کو 26 ملین ڈالر ادا کرنے تھے، دو سال سے ان طیاروں کا معاملہ التوا کا شکار رہا ہے۔
پی آئی اے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی طیاروں کی آمد سے پی آئی اے کے بیڑے میں مزید 2 ایئربس 320 ساختہ طیاروں کا اضافہ ہو جائے گا جس کے بعد قومی ایئر لائن میں ایئر بس ساختہ طیاروں کی کل تعداد 16 ہو جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں طیارے لیزنگ کمپنی سے تنازعے کے سبب ستمبر 2021 سے جکارتہ میں کھڑے تھے، تاہم ری ڈلیوری چارجز بچا کر ان طیاروں کو 26 ملین ڈالر کے عوض خرید لیا ہے۔
اس سے قبل پی آئی اے کے انڈونیشیا میں پھنسے طیاروں کو پاکستان کو فروخت کرنے کے لیے لیزنگ کمپنی نے نیم رضامندی ظاہر کردی تھی، جس کے بعد یہ امکان پیدا ہوا تھا کہ 2 سال سے التوا کا شکار معاملے کا نہ صرف تصفیہ ہوجائے گا بلکہ جلد پی آئی کے ایئر بس ساختہ طیارے فضائی بیڑے میں شامل ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ دو ایئر بس 320 طیارے لیزنگ کمپنی سے تنازعہ کے سبب ستمبر 2021 سے جکارتہ میں کھڑے ہیں، طیاروں کی ری ڈیلیوری کے لیے سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پی آئی اے کے سی ای او سمیت 7 رکنی اعلیٰ سطح وفد گزشتہ دنوں ملائیشیا روانہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News