Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف امریکی بزنس مین تنویر احمد کا آرمی چیف سے متاثر ہو کر نسٹ یونیورسٹی کے لیے بڑا اقدام

Now Reading:

معروف امریکی بزنس مین تنویر احمد کا آرمی چیف سے متاثر ہو کر نسٹ یونیورسٹی کے لیے بڑا اقدام
معروف امریکی بزنس مین

معروف امریکی بزنس مین کا آرمی چیف سے متاثر ہو کر نسٹ یونیورسٹی کے لیے بڑا اقدام

امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین تنویر احمد نے اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کو 9 ملین ڈالر کے فنڈ دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق احمد تنویر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ملکی سالمیت کے متعلق فیصلوں اور اقدامات سے متاثر ہو کر نسٹ کے لیے بڑی فنڈنگ کا اعلان کیا اور اس اہم شراکت کا مقصد معیاری تعلیم کے لیے اسکالرشپ فراہم کر کے پسماندہ طلبہ کی مدد کرنا ہے۔

تنویر احمد کی جانب سے فراہم کردہ رقم سے سالانہ تقریباً 200 طلباء مستفید ہونگے اور یہ اقدام پاکستان کی کسی بھی پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو کہ ہزاروں پاکستانی خاندانوں کی زندگیوں کو بدل کر دائمی اثرات مرتب کرنے کا سبب بنے گا۔

بزنس مین تنویر احمد نے نسٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) ٹاور کو پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیت کو بروئے کار لانے اور اس کی معاشی خوشحالی میں حصہ ڈالنے کے لیے انتہائی اہم اور بہترین پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔

مستحق طلباء کو ہر سال ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے وظائف ملیں گے اور اس منصوبے کے پیش نظر میرٹ اور ضرورت مند طلباء پر توجہ دی جائے گی۔

Advertisement

اس کے علاوہ تنویر احمد نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کی اجتماعی ذمہ داری پر بھی یقین رکھتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر