
’ماضی کا بل معاف کروا کر 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے‘
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم مہنگائی کا خاتمہ کرکے ملک کے عوام کو ریلیف دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پارٹی ورکرز اور منتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اقتدار کے لیے پیپلزپارٹی الیکشن لڑتی تو بھٹو شہید نہ ہوتا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اقتدار کے لیے قربانی نہیں دی، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے قربانی دی، جیل میں بھٹو کے پاس اسٹامپ پیپر لائے جاتے تھے، کہا جاتا تھا کہ بھٹو دستخط کرو معافی مانگو اور یہاں سے جاؤ، جب بھٹو نے پھانسی قبول کی معافی نہیں مانگی تو ہم کیوں معافی مانگیں، پیپلز پارٹی کا ورکر کسی سے بلاجواز معافی نہیں مانگے گا، بھٹو نے شعور دیا عوام کو نیند سے جگایا کہ ظالم کے سامنے جھکنا نہیں چاہیئے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ آج چھ مہینے کی نگراں حکومت آئی ہے یوریا کھاد غائب ہے، کہیں یوریا کھاد نہیں مل رہی ہے یوریا کی بلیک مارکیٹنگ ہورہی ہے، نگراں حکومت عوامی نہیں ہے اُنہیں کچھ پتہ نہیں ہے، یوریا کھاد نہیں ہوگی گندم کم ہوگی، گندم کم ہوگی باہر سے لینا پڑے گی، گندم باہر سے لیں گے تو ڈالر باہر جائیں اور ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ روزگار دیا ہے، غریب خواتین کو امداد دی ہے، پیپلزپارٹی نے خیبر پختونخوا کو اس کی پہچان دی، صوبوں کے حقوق دئیے، این ایف سی ایوارڈ دیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی، ہمیں لوگوں کو روٹی کپڑا اور مکان دینا ہے، ہم مہنگائی کا خاتمہ کرکے ملک کے عوام کو ریلیف دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News