Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

Now Reading:

ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر
ڈرائیونگ لائسنس

ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

  دوسری جانب لاہورمیں ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سی ٹی او مستنصر فیروز نے کہا کہ 21 روز میں 7 ہزار سے زائد مقدمات درج کر کے گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں۔

Advertisement

مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ 15روز میں بغیر لائسنس 9 ہزار 355 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 2 ہزار اور موٹرسائیکل چلانے پر 7 ہزار مقدمات درج ہوئے۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ بغیرلائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کے مستحق نہیں۔

لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے ماہ نومبر میں دو لاکھ اسی ہزار پانچ سو اٹھارہ نئے ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے اور انیس ہزار سات سو اکسٹھ شہریوں نے نئے لائسنس جبکہ اٹھارہ ہزار تیس سو بارہ شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر